قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر تیرہ سالہ فلسطینی بچہ گرفتار کرلیا۔
خبر رساں ادارے’وفا‘ کے مطابق صہیونی فوج نے 13 سالہ رامز یحییٰ التمیمی کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ نماز کے لیے مسجد میں پہنچا۔
قابض فوج نے دیر نظام کے علاقے میں دھاوے بولے اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔