چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس نے 22 عالمی معاہدوں میں شمولیت کی منظوری دے دی

منگل 19-دسمبر-2017

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے 22 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد فلسطینی مملکت کی دنیا کےکئی دوسرے اداروں اور معاہدوں میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق صدر عباس کی جانب سے منظور کردہ ’انتہائی اہمیت کے حامل‘ معاہدوں میں شمولیت کے بعد مملکت فلسطین عالمی نوعیت کے بنیادی مسائل کے حل اور ان کے حوالے سے بات چیت کی اہل ہوجائے گی۔

نیز ان معاہدوں اور سمجھتوں میں شمولیت کےبعد فلسطین کا عالمی برادری کے ساتھ رابطہ مزید مستحکم اور مضبوط ہوگا اور فلسطین عالمی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی طرف ایک قدم اور آگے بڑھ جائے گا۔

قبل ازیں رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ ہمین عالمی اداروں اور معاہدوں میں شمولیت کا بھرپور حق ہے۔ ہم جلد ہی ان 22 تنظیموں میں شمولیت کی تفصیلات جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مجموعی طور پر 522 اداروں میں شمولیت اختیار کرنا ہے اور ہم ہر سوموار کو 22 سے 30 تنظیموں کے معاہدوں میں شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اعلان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی