قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے سوموار کو علی الصباح شمالی غزہ میں عسقلان اور البحریہ کے مقام پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈ پر بم باری کی۔ ذرائع کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے مراکز پر پانچ میزائل داغے۔
میزائل حملوں میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کےجانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ادھر اسرائیلی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹ عسقلان کے علاقے میں گرے جس کے بعد غزہ میں مزاحمت کاروں کے مراکز پر حملے کیے گئے ہیں۔