چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھارتی مسلمان رہ نما کا ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ٹرائل کا مطالبہ

پیر 18-دسمبر-2017

بھارت کے ایک سرکردہ مسلمان مذہبی رہ نما مولانا سید جلال حیدر نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالم اسلام کا بدترین دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی عدالتوں میں ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نئی دہلی میں القدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب میں علامہ جلال الدین نقوی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ پر پورا عالم اسلام صدمے میں ہے۔ یہ عظیم الشان احتجاجی مارچ ٹرمپ کےاعلان القدس کے خلاف بھارتی مسلمانوں کی طرف سے یہ پیغام ہے کہ عالم اسلام القدس کے حوالےسے امریکی۔ صہیونی گٹھ جوڑ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کی بھارت کے مسلمان ٹرمپ  اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے خلاف اور مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بھارت کے شیعہ اور مسلمان رہ نماؤں نے مشترکہ طور پر القدس مارچ کا انعقاد کیا تھا۔ جلوس میں ہزاروں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جلال الدین نقوی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر عالم اسلام کے خلاف اپنی دشمنی کا کھلا ثبوت دےدیا ہے۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات چلائیں۔

مختصر لنک:

کاپی