سعودی عرب کے ولی عہد جو عوام کو سادگی اور کفایت شعاری کا درس دیتے کے قول و فعل میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک نایاب تاریخی پینٹنگ ساڑھے چار کروڑ ڈالر میں خرید کی تھی۔ ایک تازہ انکشاف یہ ہوا ہے کہ انہوں نے فرانس میں ایک لگژری محل خرید کیا ہے جس کی 30 کروڑ ڈالر قیمت ادا کی گئی ہے۔
’فرانسیسی‘ جریدے ’قورنش‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا خرید کردہ محل اپنی نوعیت کا گراں قیمت فیلا ہے جس میں ایک سنہری فوارہ، قیمتی سنگ مرمر کے مجسمے اور ایک وسیع وعریض پارک اور پر فضاء مقام جیسی خصوصیات ہیں۔ یہ محل 57 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ محل آج نہیں بلکہ دو سال قبل خرید کیا تھا۔ گذشتہ دو سال کے دوران اس کے مالک کی شناخت صیغہ راز میں رہی۔
اخباری رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلیمان نے یہ محل 2015ء میں خرید کیا تھا۔ یہ محل شہزادہ محمد سلمان کی فرانس میں موجود املاک میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 500 ملین ڈالر کی ایک لکژری کشتی بھی خرید کی تھی۔