بیلجیم کے مرکزی شہر برسلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے فیصلے کے خلاف احتجاج منعقد کیا گیا۔
احتجاج میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے باہر کھڑے ہو کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کئے۔