فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے فلسطینی مجاہدین کا تعلق سرایا القدس سے بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیت لاہیا میں ان افراد کو موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں دونوں فلسطینیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ،تاہم وہ دم توڑ گئے۔ فلسطینی وزارت کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والوں کے نام حسن غازی نصر اللہ اور مصطفی مفید السلطان ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "فلسطینی رپورٹس کے برخلاف اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں کوئی حملہ نہیں کیا”۔