فلسطینی کمیٹی برائے اسیران نے اسرائیل کی جانب سے فتح تنظیم کے رہنما مروان البرغوثی کو قید تنہائی میں رکھنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
کمیٹی کے مطابق البرغوثی کو امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے ردعمل میں بیان جاری کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔
اسیر برغوثی 2002 سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور انہیں گزشتہ 15 سالوں سے مختلف حیلوں بہانوں سے اسرائیلی جیلوں میں رکھا گیا ہے۔