جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موسم میں شدت کے باوجود بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں افراد نے برلن کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے قریب فلسطینی جھنڈے اٹھا کر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
ترک خبررساں ایجنسی اناضول کے مطابق مظاہرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کررہے تھے۔
اس موقع پر یہود مخالف نعروں اور اسرائیلی جھنڈوں کو جلانے کی کارروائیوں سے روکنے کے لئے 400 جرمن پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے۔