پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس سے یکجہتی، نومولودہ کا نام ’القدس‘ رکھ دیا

پیر 11-دسمبر-2017

ایک فلسطینی شہری نے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ اپنی عقیدت اور محبت کے اظہار اور مقدس شہر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی نومولود بچی کی نام ’القدس‘ رکھ دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے القرارہ قصبے کے رہائشی ماھر محمد فیاض کی اہلیہ کے ہاں دو روز قبل بچی نے جنم لیا۔ بچی کے والد نے بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی مہم اور امریکی صدر کی طرف سے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مخالفت کے ضمن میں اپنی بچی کا نام ’قدس‘ رکھ دیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ القدس کے لیے اور کچھ نہیں کرسکتے،مگر انہوں نے اپنی بچی کا نام قدس رکھ کر مقدس شہر کے ساتھ اپنی محبت اور عیقدت کا اظہار کیا ہے۔ بیت المقدس انہیں اپنی اولاد کی طرح عزیز ہے اور  فلسطینی قوم القدس سے کبھی اپنا رشتہ ختم نہیں ہونے دے گی۔

مختصر لنک:

کاپی