ترکی میں ہونے والے فٹ بال میچوں سے قبل اسٹیڈیم فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ یکجہتی کے نعروں پر مبنی بینروں اورکتبوں سے سج گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں فٹ بال میچوں سے قبل شائقین نے بیت المقدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرالقدس کی حمایت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں فیصلے کی مخالفت اور مذمت میں نعرے درج تھے۔
اناطولیہ نیوزایجنسی کے مطابق استنبول کے اسٹیڈیم میں شائقین کے ہاتھوں میں اٹھائے گئے بینروں پر ’القدس سرخ لکیر‘ جیسے نعرے درج تھے۔