جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر اسرائیلی قید سے 15 سال کے بعد رہا

پیر 11-دسمبر-2017

قابض اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو اس کی پندرہ سال قید کی مدت پوری ہونے کے بعد گذشتہ روزجیل سے رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 38 سالہ محمد ابراہیم محمد سیاعرۃ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل کے خاراس قصبے سے ہے۔ اس  نے اسرائیلی عدالت کی طرف سے سنائی گئی ساڑھے چودہ سال قید کی سزا پوری کی جس کے بعد گذشتہ روز اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔

شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کے مطابق سیاعرہ کو اسرائیلی فوج نے چھ نومبر 2003ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسلامی جہاد سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں مقدمات قائم کیے گئے۔ انہی مقدمات میں انہیں 14سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

دوران قید اسیر سیاعرہ کی ران میں رگوں کے پھول جانے کے باعث شدید تکلیف ہوئی مگر جیلروں نے اس کی بیماری کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

سیاعرہ شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بیٹا ہے۔ اس کی اپنی تمام اسیری اسرائیل کی ایک سے دوسری جیلوں میں منتقلی کے دوران گذاری۔

مختصر لنک:

کاپی