پنج شنبه 01/می/2025

جمعہ کوغزہ میں ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف ملین مارچ کی کال

پیر 11-دسمبر-2017

فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف آئندہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں ملین مارچ  کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مذہبی، قومی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان کے خلاف ملین مارچ منعقد کیا جائے گا۔

بیان میں فلسطینی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور امریکا کو یہ پیغام دیں کہ فلسطینی قوم امریکیوں کی صہیونیت نوازی کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد فلسطین سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی