پنج شنبه 01/می/2025

گھانا کا اپنے اسپیکرکےاسرائیلی حمایت پرمبنی بیان سے اظہار لا تعلقی

اتوار 10-دسمبر-2017

افریقی ملک گہانا کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر ’ارون مائیک‘ کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی حمایت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گھانا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسپیکر کا بیان حکومت کی سرکاری پالیسی کا عکاس نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس کا حکومت کی خارجہ پالیسی اور اسرائیل ۔ فلسطن تنازع کے حوالے سے حکمت عملی سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال ہے کہ گذشتہ روز گھانا کے اسپیکر پارلیمنٹ ارون مائیک اسرائیلی ٹی وی ’E24 نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھانا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم گھانا کی حکومت نے اسپیکر کے بیان کو ان کا ذاتی خیال قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی