پنج شنبه 01/می/2025

قبطی پوپ امریکی نائب صدر سے ملاقات نہیں کریں گے

اتوار 10-دسمبر-2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق حالیہ متنازع فیصلے کے بعد مصر کے قبطی چرچ کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم نے بھی احتجاج کے طور پر امریکی نائب صدر مائیک پینس سے قاہرہ میں ان کے دورے کے موقع پر ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبطی چرچ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے بتی المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے وقت لاکھوں عرب عوام کے احساسات اور امنگوں کا خیال نہیں کیا ہے۔چرچ کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کے پیش نظر پینس کا ان کے دورہ مصر کے موقع پر استقبال نہیں کیا جائے گا۔

مائیک پینس دسمبر کے دوسرے پندرھواڑے میں کرسمس سے قبل مصر اور اسرائیل کے دورے پر آنے والے ہیں۔ان کا یہ دورہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بعد زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی