چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس بارے امریکی فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے:روس

ہفتہ 9-دسمبر-2017

روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے القدس کے حوالے سے یک طرفہ فیصلہ کرکے عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

روسی خبررساں  ادارے’سپوٹنک‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ لافروف نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ روس امریکا کی طرف سے ’صدی کی ڈیل‘ کو مشرق وسطیٰ میں فلسطین اسرائیل تنازع کے منصفانہ تصفیے کے طور پردیکھ رہا تھا مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے مطالبات کو ایک ہی ضرب میں حل کرنے کے بجائے صرف اسرائیل کی حمایت کی ہے۔ ہم چاہتےہیں کہ ہمیں سمجھا جائے کہ آیا ٹرمپ کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں برسوں سے جاری خونی کشیدگی کیسے ختم ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا صدر مقام قرار دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے لیے تیاریاں شروع کرے۔

مختصر لنک:

کاپی