جمعه 15/نوامبر/2024

القدس کی صورت حال پرغور، سوموار کوترکی،روس سربراہ ملاقات

ہفتہ 9-دسمبر-2017

مقبوضہ بیت المقدس کی تازہ صورت حال بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی پیش رفت پر غور کے لیے ترکی اور روس کے صدور سوموار کو اہم ملاقات کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو روسی صدر ولادی میرپوتین ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے ترک ہم منصب طیب ایردوآن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں شام کی صور حال کے ساتھ ساتھ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے اور اس کے رد عمل پر غور کیا جائے گا۔

ترک ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتین سوموار کو سرکاری دعوت پر انقرہ پہنچ رہے ہیں۔

ادھر ماسکو میں روسی حکومت کی طرف سے پریس کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پوتین پیر کے روز ترکی کے سرکاری دورے پرجائیں گے جہاں وہ خصوصی طور پر ترک صدر سے بیت المقدس کے معاملے پر بات کریں گے۔

قبل ازیں ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں رہ نما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں فیصلے کو خطے میں امن مساعی کی تباہی کے مترادف قرار دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی