پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی بھیڑیوں نے نہتی فلسطینی لڑکی کا حجاب نوچ ڈالا

ہفتہ 9-دسمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی دو شیزہ کوغیرانسانی اورتوہین آمیزسلوک کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے بیت المقدس میں راہ چلتے ایک فلسطینی لڑکی کا نقاب نوچ ڈالا، اسے سڑک پرگھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

نامہ نگار کے مطابق صہیہونی فوج نے ایک بیس سالہ فلسطینی لڑکی اسیل ابو اللیل کو شاہراہ صلاح الدین پر روکا اور اس کا نقاب اتار پھینکا اور اسے توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔

نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے القدس میں نکالے گئے ایک احتجاجی جلوس پر بھی حملہ کیا اور جلوس میں شریک فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج کے تشدد سے بارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ قابض فوج نے احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیے۔

مختصر لنک:

کاپی