بین الاقوامی سائنس ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے فلسطین کی الاقصیٰ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور سائنسدان کو ’ریناٹا بورلونی‘ ایواورڈ سے نوازا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست مرتب کرنے والی ٹیم کو سنہ 2017.18ء کے ایوارڈ کے لیے انعام کے مستحق کا فیصلہ کرنے کا ٹاسک دیا۔
کمیٹی نے فلسطینی پروفیسر اور سائنس کے استاد سلیمان برکہ کو ان کی سائنس کے لیے خدمات کے اعتراف میں مذکورہ سائنس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ ایوارڈ سال میں چار شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ رواں سال یہ ایوارڈ اوگو مالڈی، پبیرو بینیوفونٹی اور فابیو گیانوٹی نامی سائنسدانوں کو دیے گئے ہیں۔
ادھر فلسطین کی الاقصیٰ یونیورسٹی نے پروفیسر سلیمان برکہ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جامعہ کے وائس چانسلر کمال الشراقی نے کہا کہ پروفیسر سلیمان برکہ کو ملنے والا اعزاز الاقصیٰ یونیورسٹی کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الاقصیٰ یونی ورسٹی کو علاقائی اور عالمی اداروں کی طرف سے سائنسی اور تعلیمی ایوارڈ دیے جا چکے ہیں۔
ادھر ڈاکٹر سلیمان برکہ نے عالمی سائنس ایوارڈ ملنے کو اپنے اور فلسطینی قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔ انہوں نے الاقصیٰ یونیورسٹی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سائنسی خدمات میں الاقصیٰ یونیورسٹی کا کلیدی کردار ہے۔