چهارشنبه 30/آوریل/2025

’القدس کی آزادی اور نصرت کے لیےعالم اسلام بیدار ہوچکا‘

جمعہ 8-دسمبر-2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس شہر کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف پوری مسلم امہ سراپا احتجاج ہے۔ آج جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات سے پہلے اور بعد میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک پھیلے مسلمان ملکوں اور دوسرے ممالک میں بسنے والے مسلمانوں اور غیرمسلم بھائیوں نے بھی فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہروں پر نظر ڈالی ہے۔ دنیائے اسلام میں ہونے والے مظاہروں میں شریک کروڑوں مسلمانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں فیصلے کو مسترد کردیا۔

نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز فلسطین، ترکی، ملائیشیا، اردن، ایران، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، یمن، تیونس، بحرین، صومالیہ، بنگلہ دیش، مراکش، یورپی ممالک اور کئی دوسرے ملکوں میں فلسطینی پرچم اٹھا کر لاکھوں افراد نے القدس کی حمایت اور ٹرمپ کے اعلان کے خلاف جلوس نکالے۔

نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد عرب اورمسلمان ممالک میں مظاہروں میں شرکاء نے امریکی صدر ٹرمپ کے پتلے اور تصاویر بھی نذرآتش کیں۔

جمعہ کے روز پوری دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 521 مظاہرے کیے گئے۔ ان میں ترکی میں 132 مقامات پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکی ریاستوں میں 91 مقامات پر احتجاج کیاگیا۔ یورپی ملکوں میں جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں فلسطینیوں اور القدس کی نصرت کے لیے جلوس نکالے گئے۔

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ مسجد سلطان محمد فاتح کے باہر نکالا گیا۔ اس کے علاوہ ترکی کے کئی شہروں میں القدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلوس نکالے گئے۔

مسلمان ممالک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں اعلان کو مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔ مقررین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جہاد شروع کرنے اور فلسطینیوں کو آزادی کے حصول کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

ملائیشیا میں سب سے بڑا جلوس کولالمپور میں نکالا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، ٹرمپ کی تصاویر اور القدس کی حمایت پر مبنی نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہروں میں ملائیشیا کے وزراء اور حکمراں جماعت کے سینیر رہ نما بھی شریک تھے۔

 

اردن، پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، لبنان، ایران اور دوسرے مسلمان ممالک میں ہونے والے مظاہروں میں شرکاء نے امریکی صدر کے القدس کے بارے میں اقدام کو مسترد کردیا۔

پاکستان کے متعدد شہروں میں نصرت القدس جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ امریکی صدر کے القدس کے حوالے سے اعلان کے خلاف پاکستان کےشہروں کراچی، لاہور، پشاور، اسلام، آباد،راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کئےگئے۔ پاکستان میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں  اور القدس کی حمایت میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کو اور اسرائیل اس کے پٹھو امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی