جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری 15 سال بعد صہیونی جیل سے رہا

جمعرات 7-دسمبر-2017

اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 34 سالہ فراس عدلی سمارو کو گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین فراس عدلی سمارو کو جزیرہ نما النقب سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد اسے الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں سے اسے ایک قافلے کی شکل میں آبائی شہر نابلس پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ اسیر سمارو کو اسرائیلی فوج نے پانچ دسمبر 2002ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے فدائی حملوں اور اسرائیلی فوج کے خلاف مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں پندرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی