یکشنبه 17/نوامبر/2024

غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی ہزاروں جانیں بچا سکتی ہے!

منگل 5-دسمبر-2017

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بتایا گیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی سالانہ ہزاروں انسانی جانیں بچا سکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرسات بنیادی نوعیت کے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوں تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دماغی عوارض، ذیابیطس، امراض قلب اور دیگر خطرناک امراض سے بچ سکتے ہیں۔

تحقیقی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ پھلوں، سبزیوں، اناج اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 10 فی صد کمی ہو اور گوشت، مشروبات سوڈا اور دیگر ضروری اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی جائے تواس کے نتیجے میں 9 فی اموات کم ہوسکتی ہیں۔ دماغ، شوگر اور امراض قلب سے نجات مل سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں 9 فی صد لوگوں کی اموات پھلوں کی مہنگائی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ پھلوں ، سبزیوں، اناک اور خشک میوہ جات پر سبسڈی دی جائے اور ان پرعاید کردہ ٹیکس کم کیے جائیں تو ہزاروں جانیں بچ سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر گیارہ میں سے ایک شخص کی امراض قلب، دماغی عوارض، شوگر یا دوسرے ملکوں میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی