معلومات کو ذہن نشن کرنے میں دشواری ایک عام مسئلہ ہے اور ہردوسرا شخص اس کی شکایت کرتا دکھائی دیتا ہے، مگر کینیڈا میں ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں معلومات کو ذہن میں رکھنے کا جادوئی حل بتایا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کینیڈا کی واٹر لو یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدہ ’memory‘ میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ چیزوں کو سرگوشی یا ذرا بلند آواز میں پڑھنے سے آپ زیادہ عرصہ تک انہیں ذہن نشین رکھ سکتے ہیں۔ اس طریقے سے معلومات جلدی یاد بھی رہیں گی۔
ماہرین نے اس تحقیق پر کام کے دوران 4 مختلف طریقوں سے تحریری مواد کو یاد کرانے کا تجربہ کیا۔ خاموشی سےپڑھنے، دوسرے سے سننے، ریکارڈنگ سے سننے اور اپنی آواز میں خود یاد کرنے کے طریقے اپنائے۔
تحقیق کے دوران 95 افراد نے حصہ لیا او انہوں نے بلند آواز میں معلومات ذہن نشین کیں۔
واٹرلو یونیورسٹی مین علم نفسیات کے شعبے کے سربراہ پروفیسر کولین ماکلیوڈ نے بتایا کہ مذکورہ تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ بلند آواز میں پڑھنے سے معلومات جلد ذہن نشین ہوتی ہیں۔