کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی فلسطین میں آباد مسیحی برادری بھی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ کرسمس کی تقریبات مناتی ہے۔
رواں سال بھی فلسطین کے بیشتر شہروں بالخصوص غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں المہد چرچ میں کرسمس تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ گذشتہ روز المھد چرچ میں ہزاروں عیسائی شہریوں نے جمع ہو کر دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔
اس موقع پر بیت لحم میں جگہ جگہ کرسمس ’ٹری‘ بھی بنائے گئے اور روشنی چراغاں کیا گیا۔
کرسمس ٹری کی چراغاں کا افتتاح فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے کیا۔ اس کے علاوہ بیت لحم کے فلسطینی میئر انطوان سلمان متعدد سیاسی اور مذہبی شخصیات، سفارت کاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔