اسرائیل کے ہفت روزہ جریدے’کول ھعیر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’معالیہ ادومیم‘ کالونی کے صنعتی زون اور ’میشور ادومیم‘ یہودی کالونی کی توسیع کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے 30 لاکھ شیکل کی منظوری دی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے علاقے میشور ادومیم‘ میں آباد کاری اور ماحولیاتی تحفظ پہلی ترجیح ہے۔
عبرانی جریدے کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے صنعتی علاقوں میں مارکیٹنگ اور دیگر سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کو تحفظ دینے کے لیے 3 ملین شیکل کا فنڈ مختص کیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق معالیہ ادومیم بلدیہ کے چیئرمین بنی کسرائیل کا کہنا ہے کہ ’میشور ادومیم‘ کالونی میں کارخانوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کارخانوں کے اطراف میں بنیادی ڈھانچے کے قیام اور دیگر سہولیات کے لیے بھی بجٹ مختص کیا جا رہا ہے۔