جمعه 15/نوامبر/2024

قومی مصالحت عظیم مشن، اس کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے:البردویل

اتوار 3-دسمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ چاہے حالات جیسے بھی ہوں ان کی جماعت نے فلسطین میں قومی مصالحت کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین بردویل کا کہنا تھا کہ مصالحتی معاہدے کے اعلان کے بعد بعض حلقوں کی طرف سے مختلف اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں، یہ نام نہاد اصطلاحات مصالحتی عمل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی طرف سے ’قانون‘ اتفاق رائے‘ اور ’حکومتی استحکام‘ کی اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں اور ان کا استعمال تحریک فتح کی قیادت کی طرف سے کیا جاتا ہے۔۔

ڈاکٹر صلاح الدین بردویل کا کہنا تھا کہ ’حکومتی استحکام‘ کی اصطلاح کے استعمال کو وہ آج تک نہیں سمجھ سکے ہیں۔ اگر اس اصطلاح سے کوئی بات سمجھ میں آئی ہے تو وہ یہ ہے کہ ایک واجب الاداء قرض ادا کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں قومی مصالحت کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے بے معنی اور غیرضروری اصطلاحات کے استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔

حماس رہنما نے کہا کہ ہم نے یکم دسمبر کو قومی حکومت کی تشکیل سے اتفاق کیا تھا مگر بعض امور میں ہم متفق نہیں ہوسکے جس کے بعد ہمیں 10 روز کی تاخیر کرنا پڑی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی