پنج شنبه 01/می/2025

’حماس اور فتح کے وفد مصالحتی بات چیت کے لیے جلد مصر جائیں گے‘

ہفتہ 2-دسمبر-2017

فلسطین میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے اور مفاہمت کے معاملے میں حل طلب امور کے حل کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘  اور تحریک فتح کےوفود جلد مصر روانہ ہونے والے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں بتایا کہ مصر کی طرف سے مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کی خاطر حماس کی قیادت کو قاہرہ آنے کی دعوت دی تھی۔ غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد جلد قاہرہ جائے گا۔ تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ حماس کا وفد قاہرہ کب جا رہا ہے۔

ادھرتحریک فتح کے ترجمان اسامی القواسمی کا کہنا ہے کہ فتح کے مصالحتی مذاکرات جمعہ کی شام قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔ جماعت کے مزید رہ نما بھی جلد مصر جائیں گے جہاں مصری انٹیلی جنس کی زیرنگرانی فلسطینیوں میں مصالحتی بات چیت کوآگےبڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ حماس اور فتح نے 12 اکتوبر 2017ء کو مصر کی زیرنگرانی ایک مصالحتی معاہدہ کیا تھا۔ اس سمجھوتے میں دونوں جماعتوں نے 2011ء میں مصر ہی کی نگرانی میں طے پائے مصالحتی فریم ورک پر عمل درآمد سے اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی میں حماس نے اپنی انتظامی حکومت ختم کرتے ہوئے تمام امور فلسطینی قومی حکومت کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے یکم دسمبر 2017ء تک فلسطین میں قومی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا تاہم بعض اختلافی امور کے حل میں تاخیر کے باعث قومی حکومت کی تشکیل 10 دسمبر تک موخر کردی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی