اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے سنگین نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست اور اس کی بزدل فوج فلسطینی قوم کی مزاحمتی قوت سے خوف زدہ ہے۔
ترجمان نے گذشتہ روز غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی کسان کے یہودی شرپسندں کے ہاتھوں قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
حازم قاسم کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے اور وطن عزیز کی مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرزمینی اور فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔