چهارشنبه 30/آوریل/2025

سردی اور فلو سےبچاؤ میں معاون مشروبات

جمعہ 1-دسمبر-2017

انسان کا مناعی یا مدافعتی نظام بہت س جراثیم ، وائرس اور امراض کے خلاف جسم کا دفاع کرنے والا اولین عامل شمار کیا جاتا ہے۔ ان امراض مِں سردیوں میں نزلہ زکام اور فُلو سرِ فہرست ہے جو موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر پھیل جاتا ہے۔

روایتی ادویات سے ہٹ کر قدرتی جُوسز اپنے اندر بہت سے وٹامنز رکھتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں انسانی جسم کے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور صحت کو برقرار رکھنے لیے مطلوبہ توانائی فراہم کرتے ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق رپورٹوں کی ویب سائٹ "ہیلتھ لائن” نے ایسے 10 نمایاں ترین جُوسز کے حوالے سے بتایا ہے جو موسم سرما میں انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی اہلیت کو مضبوط بناتے ہیں۔

1 ۔ سیب ، گاجر اور موسمی کا مرکّب

یہ قدرتی مرکّب کئی وٹامنز پر مشتمل ہوتا ہے مثلا”C” ،”A” ،”B6″ اور اس کے علاوہ پوٹاشیم اور فولک ایسڈ جو سردیوں سے متعلق امراض مثلا نزلہ ، زکام اور فُلو سے محفوظ رکھتے ہیں۔

2 ۔ موسمی اور گریپ فروٹ

موسمی اور گریپ فروٹ کو وٹامن”C” کے دو اہم ترین ذرائع سمجھا جاتا ہے جو ٹھنڈ اور فُلو کا مقابلہ کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی شمار کیا جاتا ہے جو جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ وٹامن”C” کی کمی کا نتیجہ زخمیوں کے بھرنے میں تاخیر اور مؤثّر انداز سے انفیکشنز کا مقابلہ نہ کر پانے کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

3 ۔ ٹماٹر کا جُوس

ٹماٹر ویسے تو سب ہی لوگوں کی محبوب سبزی ہے مگر موسم سرما میں اس کا جُوس خاص فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس لیے کہ یہ فولک ایسڈ ، فولاد اور وٹامن”C” اور "A” سے بھرپور ہوتا ہے۔ انسانی جسم کی قوقت مدافعت کو مضبوط بنانے اور امراض قلب اور آنتوں کے نظام کی درستی جیسے مسائل کے حل میں اس کا ہم کردار ہوتا ہے۔

4۔ ٹماٹر ، سلاد کے پتّوں اور بند گوبھی کا مرکّب

یہ مرکّب کئی مفید عناصر کا ذریعہ شمار ہوتا ہے جس میں میگنیشیم ، پوٹاشیم ، فولاد ، فیٹی ایسڈز اور وٹامن "A” اور”C” شامل ہیں۔ یہ عناصر مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے علاوہ انفیکشنز اور امراض کے خلاف مزاحمت کو بڑھاتا ہے۔

5۔ چُقندر ، گاجر ، ادرک اور ہلدی کا مرکّب

یہ قدرتی مرکّب فولاد ، کیلشیم ، فولک ایسڈ اور وٹامن”A” ،”C” اور”E” پر مشتمل ہوتا ہے جو فُلو ، ٹھنڈ ، کھانسی ، جسم کے درد اور گٹھیا سے متعلق جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے۔

6 ۔ اسٹرابری اور آم کا جُوس

مفید غذائی عناصر پر مشتمل اس جُوس کی کئی خصوصیات ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے ، انفیکشنز کے خلاف مزاحمت کرتا ہے ، ٹھنڈ لگنے اور فُلو سے بچاتا ہے۔

7۔ تربوز کا شربت

تربوز کا شربت انسان کے مدافعتی نظام کو زیادہ اہلیت کے ساتھ کام کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ پٹّھوں کے درد میں کمی کرتا ہے اور تھکن کے احساس کو روکتا ہے۔ بالخصوص عمر رسیدہ افراد کو فُلو سے بچاتا ہے۔ اس شربت کی افادیت کو بڑھانے کے لیے اس میں پودینے کے پتّے شامل کیے جا سکتے ہیں۔

8۔ کیوی ، اسٹرابری اور پودینے کا مرکّب

یہ مرکّب میگنیشیم ، زِنک ، فولک ایسڈ کے علاوہ وٹامن”A” ،”C” اور "B6” سے بھرپور ہوتا ہے۔ مرکّب کو مزید صحت بخش اور لذیذ بنانے کے لیے اس میں مکھن کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

9۔ پَمپکِن کے بیجوں کا جُوس

اس جُوس سے نہ صرف مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے طبّی فوائد ہیں۔ یہ ہڈّیوں کو مضبط بناتا ہے ، خواتین میں سِنِّ یاس کے اثرات کو کم کرتا ہے ، جسم میں پیشاب کے نظام اور پروسٹیٹ کو صحت مند بنانے کے علاوہ ذہنی اور نفسیاتی صحت کو مضبوط بناتا ہے۔

10۔ پالک ، بند گوبھی اور سلاد کے پتّوں کا مرکّب

یہ مرکّب فولاد کے لیے بہت اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور اس سے مدافعتی نظام کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی