چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عرب میں جو کچھ ہوا وہ راز میں رکھوں گا: حریری

جمعرات 30-نومبر-2017

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ تین ہفتے قبل جو کچھ بھی سعودی عرب میں پیش آیا وہ راز ہی رہے گا اور وہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گے۔

فرانسیسی ٹی وی چینل ‘سی نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعد حریری نے کہا کہ وہ مستعفی ہو کر لبنانی عوام میں مثبت سوچ لانا چاہتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ان پر استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب پر دورے کے دوران چار نومبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 22 نومبر کو فرانس سے لبنان واپس پہنچنے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔

سی نیوز ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سعد حریری نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے ملک میں حالات کو تبدیل نہیں ہونے دیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

لبنان کے وزیرِاعظم سعد حریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر شدید تنقید کی تھی۔

سعد حریری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی