جمعه 15/نوامبر/2024

قبلہ اول کی بے حرمتی جاری، مزید43 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

جمعرات 30-نومبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم کے دوران مزید دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدھ کو غرب اردن اور بیت المقدس میں چھاپوں کے دوران حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں 15  اشتہاری بھی شامل ہیں جن پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کے الزامات عاید کیے گئے تھے اور فورسز ان کی تلاش کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی تھی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تلاشی کے دوران ایک دکان سے اسلحہ بھی ملا ہے تاہم اس اسلحے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران حسب معمول شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے توقابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں سے حملے کیے۔
نابلس کے علاوہ فلسطین کے دوسرے شہروں میں بھی اسرائیلی فوج نے تلاشی مہم کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدوکوب کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی