ٹکنالوجی کمپنیTap Systems نے ایسے لوگوں کے لیے ایک نیا آلہ متعارف کرایا ہے جو حقیقی کی بورڈ کے بغیر کسی بھی سطح پر انگلیوں کو حرکت میں لا کر لکھنے کا عمل سر انجام دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس نئے آلے کا نام لTAP ہے جس میں ایک دوسرے سے مربوط پانچ حلقے ہوتے ہیں۔ حلقوں کی اس کڑی کو استعمال کنندہ اپنے ایک ہاتھ میں پہن لیتا ہے اور اس طرح کسی بھی چُھونے کے قابل سطح کو مؤثر صورت میں کی بورڈ اور ماؤس میں تبدیل کر دیتا ہے۔
یہ آلہ صارف کو پیغامات اور متن تحریر کرنے اور ای میل ارسال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ آلے کو اسمارٹ فون ، اسمارٹ واچ ، ٹیبلیٹس ، عام کمپیوٹرز اور ورچوئل چشموں کے ساتھ بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
اس خصوصی آلے کی تیاری کا مقصد یہ ہے کہ صارف اپنے گھر میں یا گھر سے باہر اپنے اسمارٹ آلات کو بدستور استعمال میں لا سکے
بلوٹُوتھ ٹکنالوجی کے ذریعے کام کرنے والا یہ آلہ TAP ایسی صورت میں خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جب صارف کو کسی وجہ سے کی بورڈ یا ماوس دیکھنے میں رکاوٹ پیش آ رہی ہو۔