چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بدترین نسل پرستی کا مرتکب ہے: منڈیلا سوم

منگل 28-نومبر-2017

جنوبی افریقا کے آنجہانی رہ نما نیلسن مینڈیلا کے پوتے نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کےخلاف نسل پرستانہ مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیلسن منڈیلا کے پوتے  اور رکن پارلیمان منڈیلا منڈیلا نے اپنے دورہ فلسطین کے دوران رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منڈیلا نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کسی ریاست کے استعماری مظالم کا شکار ہو، کسی قوم کا محاصرہ کیا جائے، انہیں نقل وحرکت کی آزادی نہ ہو تو ایسے مظلوم طبقات کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

منڈیلا منڈیلا نے کہا کہ طویل عرصے تک جنوبی افریقا کے عوام بھی آباد کاروں میں گھرے ، اپاتھائیڈ، استعماری اور نسل پرستانہ مظالم کا شکار رہے ہیں۔ ہمیں ایک سے دوسرے شہر میں نقل وحرکت کی آزادی نہیں تھی مگر نیلسن منڈیلا  کی ان تھک جدو جہد نے جنوبی افریقا کے عوام کو نسل پرستانہ نظام سے نجات دلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسر عرفات اور نیلسن منڈیلا کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات تھے اور دونوں رہ نماؤں کو ایک ہی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف یاسرعرفات کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی