آج کل ہردوسرا شخص موٹاپے اور وزن میں غیرضروری کمی کا سامنا کر رہا ہے اور وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے مہنگے علاج اور ادویات کے استعمال پرمجبور ہے، مگرکچھ ایسی کم خرچ بالا نشین کے مصداق ایسی چیزیں بھی ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں جو موٹاپے میں حیرت انگیز کمی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہی میں ایک جادوئی نسخہ دار چینی کا استعمال ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ’سینامالیڈ ہیڈ‘ نامی ایک مرکب میں شامل میں دار چینی غیرمعمولی اہمیت کا حامل مرکب ہے۔ دار چینی چکنائی پگھلانے اور خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دارچینی اورقدرتی شہد کا مکسرایک ایسا ٹانک ہے جو وزن میں کمی اور موٹاپے جیسے خطرناک مرض سے نجات کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین نے اس حوالے سے کافی تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہد اور دار چینی کے ذریعے دو ہفتوں میں وزن میں حیرت انگیز کمی کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی کیمیائی ادویات سے کے بجائے دار چینی کے مرکبات کے استعمال سے جسم کی فالتو چربی اور چکنائی کم کی جاسکتی ہے۔