جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں لبنانی پروڈیوسر گرفتار

اتوار 26-نومبر-2017

لبنانی پولیس نے ایک مصنف اور فلم پروڈیوسر زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطہ رکھنے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پولیس نے صہیونی ریاست کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں فلم پروڈیوسر زیاد کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

بیروت کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیتانی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے صہیونی خفیہ اداروں کی طرف سے جو ٹاسک دیا گیا تھا اس نے وہ مکمل کیا ہے۔اس میں لبنان میں اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کے بارے میں اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

عیتانی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حالیہ دو ہفتوں کےدوران لبنان میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی صہیونی خفیہ اداروں کو معلومات فراہم کی تھیں۔

عیتانی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو سیکیورٹی فورسز نے عیتانی اور اس کی اہلیہ کو بیروت میں قائم ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد دونوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کے مطابق عیتانی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غیرملکی پاسپورٹ پر آنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک اہلکار سے رقم بھی وصول کی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی