شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور پرحملہ

اتوار 26-نومبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں نے قابض صہیونی فوج کے ایک ٹاور پر فائرنگ اور پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹاور کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں اور فوج کی بھاری نفری نے ٹاور کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے عزون قصبے میں دو ہفتے قبل بنائے گئے کنٹرول ٹاور کے اطرف میں جمع ہو کر سرچ آپریشن کی۔

خیال رہے کہ عزون میں گذشتہ روز فلسطینیوں کی جانب سے جس کنٹرول تاور کو نشانہ بنایا گیا وہ دو ہفتے قبل قائم کیا گیا تھا اور اس کی وجہ سے مقامی فلسطینی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے عزون قصبے میں فلسطینیوں کے ساتھ گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ رات گئے بھی اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں متعدد مقامات پر فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے بولے اور شہریوں کو ان کے گھروں میں گھس کر زدو کوب کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی