فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں القدس فلمی میلے میں گذشتہ دو ماہ کے دوران 27 عالمی فلموں کی نمائش کی گئی۔
القدس فلمی میلے کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں جاری رہنے والی سرگرمیوں میں 27فلموں کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔
فلمی میلے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عزالدین شلح نے بتایا کہ غزہ میلے کا انعقاد فلسطین ٹیکنیکل کالج کے تعاون سے کیا گیا۔ مجموعی طور پر میلے میں 70 تاریخی، دستاویزی، طوی، مختصر اور 10 عام شوقین افراد کی فلمیں پیش کی گئیں۔
فلمی میلے میں پیش کی گئی فلموں میں عرب اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والی فلمیں پیش کی گئیں۔ ان میں 27 فلمیں مصر، مراکش، الجزائر، تیونس، سلطنت اومان، بحرین، عراق، برازیل، امارات، سوڈان، لیبیا، اردن، یمن، سعودی عرب، شام اور فلسطین میں تیار کردہ فلیمیں شامل تھیں۔