شنبه 22/مارس/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون کو قید اور جرمانہ کی سزاء

جمعرات 23-نومبر-2017

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے اسیر رہ نما ھیثم البطاط کی والدہ سھام البطاط کو 10 ماہ قید اور ایک لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسز سھام البطاط کو اسرائیلی فوج نے ڈیڑھ سال قبل حراست میں لیا تھا، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ کی سماعت جاری رہی۔ عدالت نے 11 بار ان کے مقدمہ کی سماعت کی۔ گذشتہ روزعدالت نے انہیں دس ماہ قید اور ایک لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔

مسز بطاط کا ایک بیٹھا ھیثم البطاط بھی پابند سلاسل ہے اور اسے دو بار تا حیات عمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔ وہ مسلسل 12 سال سے صہیونی جیل میں قید ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی