جمعه 15/نوامبر/2024

چار عرب ممالک نے عالمی علماء کونسل کو دہشت گرد قرار دیا

جمعرات 23-نومبر-2017

دہشت گردی کے خلاف متحد چار عرب ممالک نے قطر قائم عالمی علماء اتحاد کو دہشت گردوں کا پشت پناہ قرار دیتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کے خلاف متحد سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاروں ممالک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے، دہشت گردی کے مالی سرچشمے خشک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اسی ضمن میں عرب اتحاد نے دہشت گردی اورانتہا پسندی میں ملوث افراد اوراداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔
بلیک لسٹ کے گئے اداروں میں عالمی اسلامی کونسل’مساع‘ اور بین الاقوامی علماء کونسل شامل ہیں۔

جب کہ بلیک لسٹ کی گئی شخصیات میں خالد ناظم دیاب، سالم جابر عمر علی سلطان فتح اللہ جابر، میسر علی موسیٰ عبداللہ الجبوری، محمد علی سعید آتم، حسن علی محمد جمعہ سلطان، محمد سلیمان حیدر محمد الحیدر، محمد جمال احمد حشمت عبدالحمید، محمود عزت ابراہیم عیسیٰ، قدری محمد فہمی محمود الشیخ اور علاء علی محمد السماحی شامل ہیں۔

دہشت گردی کی معاونت اور سہولت کاری کے الزام میں بلیک لسٹ کیے گئے گئے افراد اور قطری حمایت یافتہ ادارے  دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث رہے ہیں۔ مذکورہ افراد اور تنظیمیں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے، دہشت گردی کی تریج واشاعت، دہشت گردوں کو ویزے دینے اور ان کی نقل وحرکت میں انہیں سہولیات مہیا کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں قطر  سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد کئی عرب ممالک نے سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہوئے قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ سعودی عرب کی قیادت میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے گروپ چار میں مصر، امارات اور بحرین شامل ہیں۔ ان ملکوں کے قطر کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی روابط معطل ہیں۔ گروپ چار قطر پر دہشت گردی کی معاونت اور اس کی پشت پناہی کا الزام عاید کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی