چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی پر فالج کا حملہ، اسپتال منتقل

بدھ 22-نومبر-2017

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجےمیں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 40 سالہ اسیرمحمود محمد بشناق کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے رمانہ قصبے سے ہے۔ وہ اس وقت ’عوفر‘ جیل میں قید تھے جب اچانک انہیں فالج کا اٹیک ہوا۔ خطرناک مرض کے حملے کے بعد اسیر بشناق کو سنہ 1948ء کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسیر کے بھائیوں احمد اور حسام نے بتایا کہ محمد بشناق فالج کے باعث بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اس کی حالت انتہائی خطرناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسیر کے بھائیوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں  اور فلسطینی اتھارٹی سے اس کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی