چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب ڈالر اضافے کا مطالبہ

بدھ 22-نومبر-2017

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کل منگل کو اپنے ایک بیان میں آئندہ تین سال کے دوران فوج کے بجٹ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ عرب خطہ اس وقت بدترین داخلی بحران سے گذر رہا ہے۔ ایسے میں حالات کا تقاضا ہےکہ فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ اور وزارت دفاع نے 2015ء متفقہ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 2020ء تک فوج کے دفاعی بجٹ میں 16 ارب ڈالر سالانہ اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اضافے میں امریکا کی طرف سے دی گئی 3.8 ارب ڈالر کی سالانہ امداد بھی اس میں شامل ہے جس کے بعد سالانہ دفاعی بجٹ 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ صہیونی ریاست کے دفاعی تقاضوں کے پیش نظر مسلح افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا اور فوج کو جدید دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا ناگزیر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی