اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے ایک فلسطینی دو شیزہ کو پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر قلقیلیہ سے تعلق رکھنےوالی اسیر انسام شواھنہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسیرہ کے والد عبدالناصر شواھنہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے ان کی بیٹی کو دو سال قبل نابلس میں جامعہ النجاح میں تعلیم کے دوران گھر واپسی کے موقع پر حراست میں لیا تھا۔ اسے دو سال تک ’ھشارون‘ جیل میں ڈالا گیا۔ وہ ابھی تک اسی جیل میں قید ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شواھنہ کے وکلا فادی القواسمی اور خالد الاعرج نے ان کی بیٹی کا مقدمہ لڑا۔ عدالت میں اس کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران دونوں وکلاء کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔