پنج شنبه 01/می/2025

’سعودی وزیر کا بیان فلسطینیوں کے اندرونی امور میں مداخلت ہے‘

منگل 21-نومبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی عرب کے زیرخارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے جس میں انہوں نے قطر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں میں مصالحت کو مکمل کرانے کے لیے حماس کی سرپرستی سے دست بردار ہوجائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا بیان حقیقت کے منافی ہے۔ قطر ہمیشہ فلسطینیوں میں مصالحت کا معاون و مددگار رہا ہے۔ دوحہ نے کبھی فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا بیان فلسطینیوں کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے

بیان میں عرب لیگ پر زور دیا کہ وہ غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف آواز بلند کرے، مزاحمتی قوتوں کو دہشت گرد قرار دینے کی پالیسی ترک کی جائے گی۔

حماس نے عرب لیگ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی