قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے شمال میں واقع کفر عقب کے مقام پر مقامی فلسطینیوں کے چار گھرغیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی انتظامیہ کے اہلکاروں نے کفر عقب کے مقام پر چھاپہ مارا اور وہاں پر رہنے والے چار فلسطینی شہریوں کے مالکان کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
’قدس پریس‘ نے مقامی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور دیگر حکام نے چار فلسطینی مالکان کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں انہیں گھر خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹسز میں مہند ابو اصبع کا دو منزلہ مکان ہے جو 400 مربع میٹر پر بنا ہے۔ ایک تین منزلہ عمارت جو 600 مربع میٹر پر تعمیر کی جا رہی تھی کے مالک نزیہ برکہ کو بھی مکان خالی کرنے کے بعد اسے مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
ادھر کفر عقب کے مقامی فلسطینی میےرعماد عوض نے بتایا کہ مذکورہ چاروں مکانات سیکٹر ’C‘ میں تعمیر کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کفر عقب میں 138 گھروں کومسمار کرنے کی تیاری کررہی ہے۔