یکشنبه 11/می/2025

خوراک میں بے احتیاطی بچوں کی صحت کے لیے مضر

پیر 20-نومبر-2017

برطانیہ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کوان کے والدین اور دادا دادی کی جانب سے کھلانے پلانے میں مبالغہ آرائی سے کام لینے کے منفی نتائج سامنے آتےہیں اور بچوں کی صحت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بچوں کے داد دادی اور دیگر بڑے افراد ان کی صحت کی ضرورت کے بجائے بچوں کو زیادہ سے زیادہ کھلانے پلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح بچوں کے پاس سیگریٹ نوشی بھی ان کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

یہ نئی طبی تحقیق سائنسی جریدے ’پلس‘ میں شائع کی گئی ہے۔ برطانیہ کی گلاسکو یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو خوراک دینے میں مبالغہ آرائی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ خوراک کا بہ کثرت استعمال بچوں میں موٹاپے اور دیگر بدنی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سےدنیا بھر میں 56 تحقیقات کا مطالعہ کیا ہے۔ یہ تحقیقات 18 ملکوں جن میں برطانیہ، امریکا، چین اور جاپان شامل ہیں میں تیار کی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بچوں کے دادا ان کی خوراک کے معاملے میں صحیح نتیجہ اخذ نہیں کر پاتے اور ان کے کھلانے پلانے میں مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہیں۔ ان کے پاس بچوں سے دور رہ کر تمباکو نوشی کا بھی کوئی معقول ذریعہ نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی