جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوانوں کے پٹرول بم حملے میں دو یہودی آباد کار زخمی

اتوار 19-نومبر-2017

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر قلقیلیہ میں نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دویہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔ قابض فوج نے عزون قصبے میں سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشن کے لیے پورے علاقے کو سیل کردیا۔

تلاشی کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے جیوس پل اور عزون قصبے کو مکمل طور پر بند کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کو آمد ورفت میں کئی گھنٹے تک دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی