جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں اسرائیل کی چار کلومیٹر نئے سرنگ نیٹ ورک کا انکشاف

ہفتہ 18-نومبر-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ کے مقام پر زیرزمین سرنگوں کا ایک نیا نیٹ ورک تیار کررہی ہے جس کی لمبائی چار کلو میٹر تک بتائی جاتی ہے۔

عبرانی جریدے ’کول ھعیر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی ایک تعمیراتی فرم ’موریا‘ نے ایک تصویری خاکہ شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ تل الفرنسیہ کے مقام پر اس خاکے[نقشے] کے مطابق ایک سرنگوں کا ایک نیا جال بچھانے پر کام کررہی ہے۔

ادھر اسرائیل کی نام نہاد تعمیرات وپلاننگ کمیٹی نے بھی گزشتہ ستمبر میں بیت المقدس میں سرنگوں کے ایک نئے نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سرنگوں کا یہ سلسلہ دو رویہ جوشرقا غربا پھیلا ہوا ہے۔ مشرق کی سمت میں اس کا آغاز’معالیہ ادومیم‘ کالونی کے قریب سے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ’رموت‘، بسغات زئیو، النبی یعقوب سے ہوتی ہوئی تل ابیب تک جاتی ہے۔

اسرائیلی وزارت مواصلات کے مطابق اس منصوبے کی تیاری میں القدس اور معالیہ ادومیم کی بلدیاتی حکومتیں بھی شامل ہیں تاہم ان کی نگرانی وزارت مواصلات ہی کر رہی ہے۔

تعمیراتی کمپنی ’موریا‘ کے مطابق منصوبے کی تکمیل تک اس پراٹھنے والے اخراجات کا تخٰمینہ ایک ارب شیکل لگایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کام شروع کرنے کے لیے 8 کروڑ شیکل کی رقم جاری کی گئی ہے۔ اس پر باقاعدہ کام 2018ء کےاوائل میں شروع ہوگا جب کہ 2023ء تک اس کی تکمیل متوقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی