چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی نجی اراضی پر سڑک تعمیر کرنے کی اسرائیلی منظوری

جمعرات 16-نومبر-2017

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک یہودی آباد کاری تک سڑک کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی نجی اراضی پر غاصبانہ قبضے کی منظوردی ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق حکومتی مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ نے فلسطینیوں کی نجی اراضی یہودی کالونی کی سڑک کے لیے غصب کرنے کی منظور دی ہے۔
عبرانی ٹی کے مطابق یہ سڑک ’ھریشا‘ یہودی کالونی کے آباد کاروں کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس سڑک کی زد میں آنے والی زمین فلسطینوں کی زرعی اراضی پر مشتمل ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سڑک کی تعمیر کے لیے اسرائیلی حکومت کا تازہ فیصلہ سابقہ فیصلے کے برعکس ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی خاتون وزیر انصاف ایلیت شاکیت نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سابقہ قانونی فیصلے میں تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہودی کالونی کی سڑک کے لیے فلسطینیوں کی نجی اراضی غصب کرنے کی حامی  ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی