سائنسدانوں نے آج سے ہزاروں سال قبل سمندر میں پائی جانے والی شارک کی ایک خوفناک شکل کی قسم دریافت کی ہے۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں اور ان کے یورپی ساتھیوں نے ایک شکار کے دوران ایک ایسی مچھلی کا ڈھانچہ حاصل کیا جو شکل شبہات میں وہیکل مچھلی سے ذرا مختلف مگر انتہائی خوفناک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والا ڈھانچہ ڈائنو سارز کے دور کا ہے اور اس طرح کے جانور آج سے 80 ملین سال قبل زمین موجود تھے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈھانچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس نوعیت کی خطرناک شارک آج تک نہیں دیکھی گئی۔
پرتگالی سائنسدانوں کے مطابق اس خوفناک شارک کی لمبائی ایک اعشاریہ پانچ میٹر ہے اور یہ پرتگال کے بورتیما سیرگاہ کے قریب سات سو میٹر زیرزمین پائی جاتی ہوگی۔