جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قصبے کی زرعی اراضی ہتھیانے کی اسرائیلی سازش

بدھ 15-نومبر-2017

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں واقع شوفہ قصبے کے فلسطینی شہریوں کو اپنی  زرعی اراضی خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے کفراللبد اور شوفہ قصبوں کی زرعی اراضی کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی اراضی کو استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ اراضی’افنی حیفٹز‘ نامی ایک کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی سول رابطہ کار کو شوفہ کالونی کے کسانوں کےنام نوٹس جاری کیا ہے۔

مقامی شہریوں کاکہنا ہے کہ صہیونی ریاست یہودی کالونیوں کی توسیع کے لیے خلۃ الشیخ، وادی عیسیٰ، المنزل اور دیگر کالونیوں کی اراضی کو یہودی توسیع پسندی کے مقاصد کے لیے قبضے میں لینے کی سازش کررہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی